غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق پلان کو حتمی شکل دیدی: نگراں وزیرِ داخلہ

نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق پلان کو حتمی شکل دے دی، مختلف شہروں میں سینٹرز بنائے گئے ہیں جہاں ان تارکین وطن کو رکھا جائے گا۔

ایک بیان میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ یکم نومبر کے بعد غیرقانونی مقیم غیرملکیوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، غیرقانونی مقیم غیرملکی 50 ہزار روپے سے زائد کی نقدی ساتھ نہیں لے جا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی غیرقانونی مقیم افراد کو پناہ دے گا تو اس سے سختی سے نمٹیں گے، غیرقانونی غیرملکیوں کی جیوفینسنگ کر لی ہے، ہمارے پاس مکمل معلومات ہیں۔

سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ہمیں علم ہے کہ غیرقانونی تارکین وطن کس گاؤں اور کس شہر میں ہیں، رضاکارانہ طور پر واپس جانے والے تارکین وطن کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

غیر قانونی مقیم افراد سے متعلق بات کی، جس کا غلط میسج چلا گیا: نگراں وزیرِ داخلہ

نگراں وزیرِ داخلہ نے کہا کہ مہم غیرقانونی مہاجرین سے متعلق ہے قانونی دائرے میں آنے والوں کا مسئلہ نہیں، ویزا لے کر پاکستان آئیں ہم مہمان نوازی کریں گے، ہم مہمان نواز ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی قیادت کو تھریٹس موجود ہیں، وہ وقت آئے گا کہ اس ملک میں ایک بھی غیرقانونی غیرملکی نہیں ہو گا، ناممکن ہے کہ کوئی ڈالر یہاں سے اسمگلنگ کر کے لے جائے۔

متعلقہ تحاریر