پی آئی اے کیلئے 20 ارب روپے کا نیا قرض اور حکومتی قرض 6 ماہ کیلئے ری شیڈول کیے جانے کا امکان

پی آئی اے کو نیا قرض دینے کیلئے وزارت خزانہ کی کمرشل بنکوں کو ہدایات کی گئی ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پی آئی اے کو قرض دلوانے کیلئے وزیراعظم آفس سے بھی سفارش کرائی گئی، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نیشنل بنک، بنک آف پنجاب سمیت 8 کمرشل بنک پی آئی اے کو نیا قرض دیں گے، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پی آئی اے کا حکومتی گارنٹی پر کمرشل بنکوں سے 260 ارب روپے کا قرض لیا ہوا۔ پی آئی اے کی نجکاری ہونے تک حکومتی قرض 6 ماہ کیلئے ری شیڈول کیا جائے گا، اس سے قبل پی آئی اے کا حکومتی قرض 2 سال کیلئے ری شیڈول کرنے کا پلان تھا، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے دو ماہ کے دوران تقریبا 40 ارب روپے قرض لینے کیلئے درخواست کی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر