اسرائیل کا غزہ میں حماس کے 600 ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے دعویٰ

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے غزہ میں حماس کے 600 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ میں زمینی آپریشن میں توسیع کی جا رہی ہے، حملوں میں عمارتوں میں چھپے حماس کے درجنوں جنگجو مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں القدس اسپتال کے اطراف اسرائیل کی جانب سے میزائل حملے کیے گئے ہیں۔

غزہ میں القدس اسپتال کے اطراف اسرائیل کے میزائل حملے

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے القدس اسپتال کو خالی کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

القدس اسپتال میں 12 ہزار افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔

اسپتال میں 400 مریض اور سیکڑوں زخمی زیرِ علاج ہیں۔

متعلقہ تحاریر