گوادر میں شہید ہونے والے فوجیوں کی نمازِ جنازہ ادا
گوادر میں شہید ہونے والے فوجیوں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہداء کی نمازِ جنازہ پسنی میں ادا کی گئی اور اب انہیں آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نمازِ جنازہ میں حاضر سروس اور سول انتظامیہ کے افسران شریک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج مادرِ وطن سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے پسنی سے اورماڑہ جانے والی سیکیورٹی فورسز کی 2 گاڑیوں پر دہشت گردوں کے حملے میں 14 فوجی جوان شہید ہو گئے تھے۔