سلمان خان کی ٹائیگر3 نے کون سا نیا ریکارڈ بنایا؟

سلمان خان کی نئی فلم ٹائیگر 3 نے ریلیز سے قبل ہی نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی نئی فلم ’ٹائیگر3‘ میں 12 ایکشن سیکوینسز شامل کیے گئےہیں جو یش راج فلمز کے تحت بننے والی کسی بھی فلم کا نیا ریکارڈ ہے۔’ ٹائیگر3‘ کا ٹریلر بھی ایکشن سے بھرپور ہے جس میں گولیوں کی برسات سے لے کر دھماکے سے اڑتی گاڑیاں بھی دکھائی دے رہی ہیں۔

فلم کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ٹائیگر 3 کے تمام ایکشن سینز فلم کے اسکرپٹ کا تقاضا ہیں اور ہر ایکشن سین نے فلم کے تاثر کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سلمان خان اور کترینہ کیف کی جوڑی پر مشتمل فلم 12 نومبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر