امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز، دلہن کی تصویر سامنے آ گئی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر و کرکٹر انضمام الحق کے بھتیجے اور قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔

کھلاڑی کی ہونے والی دلہنیا کی مہندی کی تقریب کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر معروف ڈیزائنر ایچ ایس وائی کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں امام الحق کی ہونے والی دلہنیا انمول محمود کو ٹیگ کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ان کی تصاویر و ویڈیوز بھی شیئر کی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز و تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہندی کی اس تقریب میں انمول محمود نے سرخ رنگ کا جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جس پر سنہری رنگ کا نفیس کام کیا گیا ہے۔

امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز، دلہن کی تصویر سامنے آ گئی
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر تقریب کی فوٹوگرافر اور ایونٹ پلینر کی جانب سے مختلف پوسٹس اور اسٹوریز شیئر کی گئی ہیں جن کے مطابق شادی کی تقریبات کے سلسلے میں مہندی کی تقریب ناروے میں منعقد ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر و ویڈیوز صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق امام الحق کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں قوالی نائٹ کی تقریب 23 نومبر کو لاہور میں منعقد ہو گی۔

کھلاڑی کے نکاح کی تقریب 25 نومبر کو طے کی گئی ہے، جس میں کرکٹر پرنس کوٹ پہنیں گے جبکہ قومی کرکٹر کا ولیمہ 26 نومبر کو لاہور میں ہو گا۔

امام الحق کی شادی ناروے کی شہریت رکھنے والی انمول محمود سے ہو رہی ہے۔

اسٹار کرکٹر دورۂ آسٹریلیا پر روانگی سے قبل شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں۔

شادی کی تقریبات کی وجہ سے امام الحق کی کیمپ میں شرکت غیر یقینی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر و ویڈیوز پر کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے صارفین امام الحق کو شادی کی پیشگی مبارک باد بھی دے رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر