این ای ڈی میں تقسیمِ سرٹیفکٹ اور کیرئیر فئیر2023 کا انعقاد

جامعہ این ای ڈی میں ایک جانب ڈائریکٹریٹ آف انڈسٹریل لائسنس کے تحت ایک روزہ کیرئیر فئیر 2023 جب کہ دوسری جانب این ای ڈی اکیڈمی کے تحت طالب علموں میں سرٹیفیکٹ تقسیم کیے گئے۔جس میں جامعہ کے طالب علموں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جامعہ ترجمان فروا حسن کے مطابق شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے کیئرئیر فئیر 2023کی استقبالیہ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس وقت متعدد معاشی مسائل کا سامنا ہے، ایسے میں مختلف انڈسٹریز کا جامعہ خود آنا،خوش آئند ہے۔ انہوں نے اس موقعے پرجی ٹو جی پروجیکٹ این ای ڈی اینرٹیک ٹیکنالوجی پارک کا بھی ذکر کیا۔ ڈائریکٹریٹ آف انڈسٹریل لائسنس ڈاکٹر محمد عامر قریشی نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور اپنی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔یاد رہے کہ اس ایک روزہ کیئرئیر فئیر 2023 میں 30سے زاید انڈسٹریز شریک ہوئیں. انجینئرنگ انڈسٹریز سمیت مختلف بینکوں کے اسٹالز موجود تھے۔ صبح 9 سے شام 4بجے تک طالب علموں کے انٹرویوز لیے گئے۔ دوسری جانب این ای ڈی اکیڈمی، پاکستان انجینئرنگ کونسل اور ینگ انجینئرز ڈیولپمنٹ کمیٹی کے اشتراک سے پروفیشنل اسکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرام کے تحت 3 بیجز کے 75 طالب علموں میں سرٹیفیکٹ تقسیم کیے گئے۔ پروگرام میں چئیرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر نجیب ہارون، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، رجسٹرار سید غضنفر حسین اور ڈی جی اکیڈمی پروفیسر ڈاکٹر بلال زاہد نے طالب علموں کو مبارک باد دی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ تحاریر