کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں! سرفراز، بابراعظم سے مشورے لوں گا، شان مسعود

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ بابراعظم اور سرفراز احمد کے اسکواڈ میں موجود ہونے سے کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں البتہ دونوں سینئیر کرکٹرز کے مشورے ضرور لوں گا۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ بطور کپتان دورہ آسٹریلیا مشکل ہدف ہے لیکن کوشش ہوگی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کیلئے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کپتانی کے دباؤ سے متعلق سوال پر کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی کپتانی کے وقت شاہد بھائی ٹیم میں موجود تھے لیکن کپتانی دی گئی تو ان سے سیکھا، کپتانی کوئی دباؤ نہیں، اس کے علاوہ کاؤنٹی میں قیادت کے فرائض نے بہت کچھ سیکھایا ہے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم اور شان مسعود کا باہمی ربط بہترین ہے، محمد حفیظ

ٹیم سلیکشن کے سوال پر شان مسعود کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت نئی مینجمنٹ اور سیلکٹرز ایک پیچ پر تھے، ٹیسٹ ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی گئی ہیں البتہ ڈومیسٹک میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں ضرور موقع دیں گے۔

ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ اظہر علی کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے تیسرے نمبر پر کھیل رہا ہوں کوشش کریں گے کہ بابراعظم کی پوزیشن کو نہ چھیڑیں، وہ نمبر 4 پر بیٹنگ کیلئے آئیں گے۔

مزید پڑھیں: عماد اور عامر پاکستان کیلئے کھیلنا نہیں چاہتے تھے، ڈائریکٹر قومی کرکٹ ٹیم

شان مسعود نے محمد رضوان اور سرفراز احمد کے حوالے سے کہا کہ سیفی بھائی نے گزشتہ سیریز میں اچھی کارکردگی مظاہرہ کیا ہے کوشش کریں گے زیادہ تبدیلیوں سے گریز کریں۔ پاکستان کی ٹیم پہلے ہے اگر نائب کپتان کی جگہ نہیں بنتی تو نہیں کھیلے گا، کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے پلئینگ الیون کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: دورہ آسٹریلیا؛ کس کھلاڑی کا مقابلہ کس سے ہوگا، سرفراز نے بتادیا

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کی ٹیم میں موجودگی ہمارے ساتھ کھیلنا بڑی بات ہے، انکے ساتھ کئی عرصے سے ایک ہی ٹیم میں کرکٹ کھیل رہا ہوں، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز کھیلنے والے پہلی پاکستانی کرکٹر تھے۔

اوپنر کے حوالے سے کپتان نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں امام نے بطور اوپنر اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، ایک الگ برانڈ کی کرکٹ متعارف کروانا چاہتے ہیں، صائم ایوب نے ڈومیسٹک میں شاندار فارم پیش کی ہے یہ دیکھتے ہوئے انکو موقع دیں گے۔

متعلقہ تحاریر