کراچی آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

پاکستان کا سب سے بڑا شہر، معاشی حب کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی خطرناک درجے تک مضرِ صحت ہے۔

عالمی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔

کراچی کی فضا میں آلودگی 249 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب لاہور کی فضا میں گزشتہ دنوں کے مقابلے میں آج کچھ بہتری آئی ہے۔

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج پانچویں نمبر پر ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر تھا۔

لاہور کی فضا بھی مضرِ صحت ہے جبکہ شہر کی فضا میں آلودگی 192 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارتی دارالحکومت دہلی آج دوسرے نمبر پر ہے جس کی فضا میں آلودگی 233 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

 

متعلقہ تحاریر