کامران اکمل، راؤ افتخار اور سلمان بٹ چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ ممبرز کی تقرری کر دی۔

سابق کرکٹرز کامران اکمل، راؤ افتخار انجم اور سلمان بٹ چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ مقرر کر دیے گئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق تینوں کنسلٹنٹ فوری طور پر کام کا آغاز کریں گے۔

ان تینوں کے لیے پہلا اسائنمنٹ نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سلیکشن ڈیوٹی نہ ہونے پر تینوں کنسلٹنٹ اسکلز کیمپ کی اضافی ذمے داریاں نبھائیں گے۔

متعلقہ تحاریر