جسٹس (ر) مظہر عالم چیئرمین کمپیٹیشن کمیشن پاکستان تعینات

جسٹس (ر) مظہر عالم خان کو چیئرمین کمپیٹیشن کمیشن پاکستان تعینات کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔

وفاقی کابینہ نے جسٹس (ر) مظہر عالم خان کی بطور چیئرمین تعیناتی کی منظوری دی ہے۔

جسٹس (ر) مظہر عالم خان پشاور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے سابق جج کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

کمپٹیشن اپیلٹ ٹریبیونل گزشتہ 10 سال میں سے ساڑھے 7 سال غیر فعال رہا ہے، کمپٹیشن اپیلٹ ٹریبیونل میں اِس وقت 212 اپیلیں زیرِ اِلتواء ہیں۔

اپیلوں پر فیصلے میں تاخیر سے چینی، سیمنٹ، کھاد، ٹیلی کام، بینکوں سمیت اہم شعبوں میں سی سی پی آرڈرز کے نفاذ پر منفی اثر پڑا ہے۔

متعلقہ تحاریر