آئی ایم ایف: 14دسمبر تک کے شیڈول میں پاکستان کا کیس شامل نہیں

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ایگزیکٹوبورڈ نے 14 دسمبر تک کا شیڈول جاری کر دیا جس میں پاکستان کا کیس شامل نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام نے 70 کروڑ ڈالرکی اگلی قسط کے لیے 7 دسمبر کو اجلاس بلانے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر کو طے پایا تھا۔

ذرائع کے مطابق دسمبر کے آخری عشرے میں کرسمس کی تعطیلات کی وجہ سے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس معاہدے کے 6 سے 8 ہفتے بعد بلانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے

متعلقہ تحاریر