آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے "Rizz” کو سال 2023 کا لفظ قرار دے دیا

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے “Rizz” کو سال 2023 کا لفظ قرار دے دیا۔

غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے سال 2023 کیلئے شارٹ لسٹ کیے گئے آٹھ الفاظوں میں سے لفظ ’’Rizz‘‘ کو سال 2023 کا لفظ منتخب کیا ہے۔

اگر آپ جنریشن زیڈ سے تعلق نہیں رکھتے تو آپ کیلئے اس لفظ کا کوئی مطلب نہیں ہوگا نہ پہلے آپ نے اسکو سنا ہوگا تاہم اگر آپ90 کی دہائی کے آخر میں پیدا ہوئے ہیں تو آپ ضرور اس کو استعمال کرتے یا اسکے بارے میں جانتے ہوں گے۔
یہ دراصل انٹرنیٹ پر استعمال ہونے والا ایک بازاری لفظ (slang word) ہے جو بنیادی طور پر 90 کی دہائی کے آخر میں پیدا ہونے والے نوجوان استعمال کرتے ہیں جو کم عمری سے ہی سوشل میڈیا استعمال کررہے ہیں۔

مذکورہ لفظ معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ہیش ٹیگ “rizz” کے ساتھ بڑے پیمانے پر استعمال ہوا تھا۔ آکسفورڈ کے لغت نگاروں نے لفظ ’’rizz‘‘ کے انتخاب کا حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے شارٹ لسٹ الفاظ کی فہرست پر عوامی ووٹنگ کرائی تھی۔

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے مطابق لفظ ’’rizz‘‘ کو انگیزی زبان کے لفظ charisma (کرشمہ) کی ایک مختصر شکل کہا جاسکتا ہے۔

اسے ایک فعل کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جیسا کہ “to rizz up” جس کا مطلب ہے کسی کو اپنی طرف متوجہ کرنا، بہکانا، یا بات چیت کرنا۔

مزید برآں آکسفورڈ کا سال 2022 کا لفظ “گوبلن موڈ” تھا جو خود غرض، کاہل اور لالچی کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔

آکسفورڈ لینگویجز کے صدر کیسپر گراتھ ووہل کے مطابق لفظ rizz کے استعمال میں اضافے نے یہ ثابت کیا ہے کہ انٹرنیٹ کلچر سے اخذ ہونے والے الفاظ اور جملے روز بروز مقامی زبان کا حصہ بنتے جا رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر