پاکستانی لڑکی جویریہ شادی کرنے واہگہ کے راستے بھارت پہنچ گئی

پانچ سال انتظار کرنے کے بعد بلآخر پاکستانی لڑکی نے سرحدیں کراس کرلیں اور واہگہ کے راستے بھارت پہنچ گئی پرتپاک استقبال ، کولکتہ کے سمیر خان سے 5سال قبل منگنی ہوئی، شادی کی تیاریاں شروع ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل کی خوبرو جویریہ خانم کی 5 سال قبل سوشل میڈیا پر بھارتی شہر کولکتہ کے سمیر خان سے دوستی ہوئی جو رفتہ رفتہ پروان چڑھنے لگے اور بات رشتہ داری میں تبدیل ہونے تک جا پہنچی۔ سمیر خان کے والدین نے جویریہ کے والدین کو شادی کا پیغام بھیجا جسے انہوں نے قبول کرلیا۔ دونوں کی پانچ سال قبل منگنی طے پا گئی اور شادی کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔ لیکن کورونا کی پابندیوں شادی کی راہ میں رکاوٹ بن گئیں۔ بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے ویزہ دینے سے انکار کردیا۔ دوسال قبل جویریہ نے دوبارہ ویزہ کے لئے درخواست دی لیکن وہ بھی مسترد کردی گئی۔ لیکن نومبر میں بھارتی ہائی کمیشن کو ترس آگیا اور انہوں نے تیسری مرتبہ ملنے والی درخواست کو منظور کرتے ہوئے جویریہ کو بھارت کا 45 روز کا ویزہ جاری کردیا۔ جویریہ آج سہ پہر واہگہ بارڈر کے راستے بھارت پہنچ گئی جہاں اس کے ہونے والے سسر۔ اس کے منگیتر سمیر خان اور دیگر رشتہ داروں نے ڈھول کی تھاپ پر اس کا استقبال کیا۔

 

متعلقہ تحاریر