سائفر کیس کا اوپن ٹرائل نہیں ہو رہا: وکیل سلمان صفدر

بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ سائفر کیس کا اوپن ٹرائل نہیں ہو رہا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان صفدر نے کہا کہ سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ میڈیا کو اندر بلایا گیا ہے، پتہ نہیں جن کو اندر بلایا گیا ہے وہ میڈیا سے ہیں بھی کہ نہیں۔

بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ عدالت میں درخواست دی ہے یہ اوپن ٹرائل کے تقاضے پورے نہیں ہو رہے

متعلقہ تحاریر