پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری، سعودی کمپنی آرامکو نے گیس اینڈ آئل کمپنی کے 40 فیصد حصص خرید لئے

سعودی عرب کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری ، سعودیہ کی سرکاری آئل کمپنی آرامکو نے کہا ہے کہ اس نے پاکستان کی گیس اینڈ آئل کمپنی ’جی او‘ کے 40 فیصد حصص خرید لیے ہیں۔’گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ‘ کے حصص خریدنے پر آرامکو نے پاکستان میں ریٹیل ایندھن کی مارکیٹ میں پہلا قدم رکھا ہے۔ آرامکو کی طرف سے جی او کے حصص خریدنے سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان پٹرول اور کیمیکل کے شعبے میں تعاون میں اضافہ ہوگا۔ مذکورہ ڈیل سے آرامکو کو اپنی مصنوعات کے لیے نئی مارکیٹ ملے گی جس کے ذریعہ وہ والولین نامی برانڈ کے تیل متعارف کرائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آرامکو نے امریکی تیل کمپنی والولین برانڈ کو خرید لیا تھا۔ اس موقع پر آرامکو میں ریفائنری اور کیمیکل شعبے کے سربراہ محمد بن یحی القحطانی نے کہا ہے کہ ’جی او کے حصص خریدنے پر آرامکو نے ریٹیل مارکیٹ میں دوسرا بڑا اقدام کیا ہے‘۔

متعلقہ تحاریر