ملک میں یوریا کھاد کی کوئی قلت نہیں، یوریا کھاد ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کریں گے، وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا اعلان جنگ

مافیا نے ذخیرہ اندوزی کی ذریعے کھاد کی قیمتیں بلند کیں، ملک میں کھاد کا کوئی بحران نہیں ہے، وزیر داخلہ نے کہا 24 گھنٹے کا وقت دیا ہے جسکے بعد قانون حرکت میں آئے گا اور بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی،، وزیر توانائی نے کہا رواں سردیوں میں کھاد کا کوئی پلانٹ بند نہیں کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں وزیر اطلاعات، وزیر داخلہ اور وزیر توانائی محمد علی کی پریس کانفرنس،،، وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ یوریا کھاد کے حوالے سے مصنوعی بحران پیدا کیا جا رہا ہے، ذخیرہ اندوزوں کو 24 گھنٹے کا وقت دیا ہے جسکے بعد قانون حرکت میں آئے گا اور بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ملکی ضرورت کے مطابق کھاد درآمد کر لی گئی ہے، اس سال سردیوں میں کھاد کا کوئی پلانٹ بند نہیں کیا جا رہا جس سے پیداوار میں اضافہ ہو گا۔
وزیر داخلہ نے کہا ہم تھوڑے وقت کیلئے آئے ہیں، ملک میں بہت سی چیزیں خراب ہیں جس سے اسمگلرز فائدہ اٹھاتے ہین،ہم ٹیم ورک جاری رکھیں گے، وہ فیصلے کریں گے جو عوام کیلئے فائدہ مند ہوں۔ وزیر توانائی بولے مڈل مین ایسی صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہیں، دسمبر کیلئے ایل این جی کے دو اور جنوری کیلئے ایک کارگو پہلے ہی منگوا چکے ہیں

متعلقہ تحاریر