وفاق نے صوبوں کے لیے 116 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی فنڈنگ سے ہاتھ کھینچ لیا، ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی کی تیاریاں

آئی ایم ایف کی شرط پر ترقیاتی بجٹ میں کمی پر غور کر رہی ہے اور 116 ارب مالیت کے پی ایس ڈی پی میں شامل 137 ترقیاتی منصوبوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں کٹوتی کا فیصلہ مالیاتی مشکلات اور مالیاتی خسارہ کنٹرول کرنے کیلئے کیا گیا، دستاویز کے مطابق تمام 116 ارب کے منصوبے اگر صوبے فنڈ کرنا چاہئیں تو کریں۔ پی ایس ڈی پی میں شامل 137 ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز نہیں کیا گیا، ۔ 116 ارب روپے کے پراجیکٹس کی کٹوتی ہونے ترقیاتی بجٹ کا حجم 834 ارب رہ جائے گا۔ رواں مالی سال کے دوران وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 950 ارب روپے مختص کیا گیا تھا، دستاویز کے مطابق وزارت تعلیم، وزارت صحت، فوڈ سیکیورٹی سمیت دیگر وزارتوں کے منصوبوں میں کٹوتی کی گئی۔ ترقیاتی منصوبوں کی کٹوتی سے مالیاتی خسارہ کنٹرول کرنے کے اقدامات پر آئی ایم ایف کا آگاہ کیا۔ پی ایس ڈی پی میں سے نکالے گئے منصوبوں کو آئندہ مالی سال بھی شامل نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر