اسلام آباد کچہری میں وکیل کے کوٹ میں موبائل پھٹ گیا
اسلام آباد کچہری میں وکیل کے ساتھ انوکھا واقعہ پیش آیا۔
وکیل کے کوٹ میں موجود موبائل اچانک پھٹ گیا۔ موبائل جلنے سے دھواں اٹھا اور تپش محسوس ہوئی تو وکیل نے کوٹ اتار کر پھینک دیا۔
کوٹ کے جیسے حصے میں موبائل تھا وہ مکمل جل گیا اور موبائل بھی مکمل طور جل گیا۔ واقعے پر وکلا حیران رہ گئے۔
متاثرہ وکیل نے بتایا کہ رات کو موبائل مکمل چارج کیا تھا پاور بینک بھی نہیں لگا ہوا تھا۔ موبائل جیب میں ڈالا ہوا تھا اچانک محسوس ہوا دھواں اٹھ رہا ہے۔