جوئے کے اشتہار، سرکاری اسپورٹس چینل پر پاک آسٹریلیا ٹیسٹ براہ راست نہ دکھایا گیا

جوئے اور کسینو کے اشتہارات کی تشہر کی وجہ سے سرکاری ٹی وی کے اسپورٹس چینل پرپاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل براہ راست نہ دکھایا جاسکا۔حکومتِ پاکستان کی جانب سے ایسے اشتہار کی تشہیر پر پابندی عائد ہے۔پی ٹی وی کا مؤقف ہے کہ اس کی براڈ کاسٹرز سے اس معاملے پر بات چیت جاری ہے۔حکومت پاکستان نے ایسے اشتہار کی تشہرپر پابندی عائد کی ہوئی ہے پی ٹی وی کا موقف ہے کہ وہ ان کی براڈ کاسٹر سے اس معاملے پر بات چیت جاری ہے ۔پیمرا نے منگل کو جوئے کی کمپنیز کے اشتہارات کی تشہر پر نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ٹی وی چینل اگر ایسی کمپنیز کے اشتہارات کی تشہر کرے گا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، پیمرا وزرات اطلاعات ونشریات کے زیرو ٹالرینس پالیسی کوتسلیم کرتاہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کوئی چینل بھی جوئے سے منسلک کمپنیز کے ساتھ معاہدہ نہیں کرے گا جوئے سے منسلک کسی کمپنیز کے اشتہار نشر نہیں کرے گا ، پیمرا نوٹس پرتھ ٹیسٹ میں سرکاری ٹی وی کے اسپورٹس چینل پر جوئے کی کمپنیز کے اشتہارات کی تشہر کی گئی تھی جس پر وزرات اطلاعات ونشریات نے نوٹس لیتے ہوئے پابندی عائد کردی تھی پابندی کے سبب سرکاری ٹی وی کے اسپورٹس چینل پر میلبرن ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل نشر نہیں ہوسکا۔پرتھ ٹیسٹ میں پی ٹی وی اسپورٹس سے ٹیسٹ میچ نشر کیا گیا تو اس میں جوئے کی کمپنی کے اشتہارات کی تشہر کی گئی تھی حالانکہ کے پرتھ گراونڈ مین ان کمپنیز کے اشتہار پینٹ نہیں تھے لیکن سافٹ وئیر کی مدد سے ورچوئل ایڈوٹائزنگ کرکے جوئے کے اشتہارات کی تشہر کی گئی، جس پر وزارات اطلاعات و نشریات نے نوٹس لیتے ہوئے جوئے کے اشتہار نشر نہ کرنے کی ہدایت دی گئی پی ٹی وی اسپورٹس کا موقف ہے کہ جوئےکےاشتہارات نشرہونے پرحکومت کی زیروٹالرینس پالیسی تسلیم کرتے ہیں، جوئے کے اشتہارات پر ہماری براڈ کاسٹرزسے اس معاملے پر بات چیت جاری ہے،جوئےکےاشتہارات کوروکنے کےلیے تمام اسٹیک ہولڈرزسے بات کررہے ہیں، پُرامید ہیں کہ معاملہ حل ہونےپرناظرین پاک آسٹریلیا سیریزدیکھ سکیں گے،بحیثیت سرکاری ٹی وی کوشش ہے کہ مستقبل میں ایسے معاملات پیش نہ آئیں،جبکہ پاکستان میں ایک غیر ملکی ٹی وی پر میلبرن ٹیسٹ میں پہلے دن کا کھیل دکھایا گیا۔

متعلقہ تحاریر