اگر ساس پاگل ہو تو مجھے کیا کرنا چاہئے؟، انوار کاکڑ سے سوال

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ میرا نام انوار الحق کاکڑ ہے اور میں یہاں آپ کے چند سوالوں کے جواب دینے کیلئے موجود ہوں، اس سوال کے جواب میں کہ اگر میری ساس پاگل ہو تو مجھے کیا کرنا چاہئے؟
نگراں وزیراعظم کا جواب تھا کہ میرے خیال میں ایسی صورتحال ہو تو میں بحران سنبھالنے والے کرائسس مینجمنٹ کورس پر چلا جاؤں گا۔
وزیراعظم سے پوچھا گیا کہ آپ کسی کو متاثر کرنا چاہتے ہوں لیکن آپ کے پاس پیسے نہ ہوں، ایسی صورتحال میں آپ کیا کرینگے؟
اس سوال کے جواب میں انوار الحق کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں کسی کو متاثر کرنے کی کوشش نہیں کی مگر مجھے ہمیشہ بہت سے لوگوں نے متاثر کیا ہے۔
نگراں وزیراعظم سے سوال پوچھا گیا کہ اگر مجھے ملک سے باہر بہت اچھی نوکری مل رہی ہے مگر اس کیلئے مجھے اپنی محبت کو چھوڑنا ہوگا تو آپ کی دانست میں مجھے کس کا انتخاب کرنا چاہئے؟ جس کے جواب میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ میرے خیال میں آپ کو محبت قسمت سے اور نوکری قابلیت کی بنیاد پر ملتی ہے آپ کو قابلیت کے مطابق نوکری کا موقع مل جائے گا پھر معنی خیز مسکراہٹ کے ساتھ کہا موقع نہ گنوائیں۔
کیا لڑکیاں سیاسی طاقت رکھنے والے لوگوں میں زیادہ کشش رکھتی ہیں؟ اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں شاید مجھے نہیں معلوم، ہاں یقین کریں میں اس سوال کا جواب نہیں دے سکتا کیونکہ مجھے اس بارے میں علم نہیں ہے۔
سوال تھا کہ کیا مجھے اس عورت سے شادی کرنی چاہئے جو مجھے پسند ہے جبکہ میری عمر52 سال ہے نگراں وزیراعظم کو جواب تھا یقینا آپ کو ضرور کرنی چاہئے، چاہے آپ 82 سال کے ہی کیوں نہ ہوں ضرور کریں۔









