مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنما سرتاج عزیز انتقال کرگئے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز انتقال کرگئے۔
مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بزرگ سیاست دان سرتاج عزیز کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحریک پاکستان کے کارکن اور قوم کا عظیم اثاثہ تھے۔
احسن اقبال نے کہا کہ قوم کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
انھوں نے کہا کہ مجھے ان کے ساتھ بہت قریب سے کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا اور میں ان کے پیار اور رہنمائی کو کبھی نہیں بھولوں گا۔
سرتاج عزیز 2013 میں بننے والی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں وزیراعطم کے خارجہ امور کے مشیر تھے اور نوے کی دہائی میں وزیرخزانہ کے طور پر خدمات انجام دی تھیں