122 سال میں ٹیسٹ کے پہلے دن سب سے زیادہ وکٹیں گرنے کا ریکارڈ

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے گزشتہ 122 سال کے دوران کھیل کے پہلے دن سب سے زیادہ وکٹیں گرنے کا ریکارڈ بن گیا۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے پہلے روز 23 وکٹیں گر گئیں۔

یہ 1902 کے بعد سے اب تک کھیل کے ابتدائی دن میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ ہے۔

55 پر آؤٹ ہونے والی جنوبی افریقہ کے بولرز نے بھارت کیخلاف تاریخ رقم کردی

1902 میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کے پہلے روز 25 وکٹیں گری تھیں۔ 1890 میں کھیل کے پہلے روز 22 وکٹیں گری تھیں۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی بات کی جائے تو یہ مجموعی طور پر کسی بھی دن میں گرنے والی چوتھی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔

1888 میں انگلینڈ اور آسٹریلیا میچ کے دوسرے دن 27 وکٹیں گری تھیں اسی طرح 1896 میں اوول ٹیسٹ میں دوسرے دن 24 وکٹیں گرگئی تھیں۔

2018 میں بھارت اور افغانستان کے چنئی ٹیسٹ کے دوسرے دن بھی 24 وکٹیں گریں۔

کیپ ٹاؤن میں 2011 میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا ٹیسٹ کے دوسرے دن 23 وکٹ گری تھیں۔

متعلقہ تحاریر