جی ایچ کیو میں پاک سعودی دفاعی تعاون کا تیسرا اجلاس

جی ایچ کیو میں پاک سعودی دفاعی تعاون کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورم نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

شرکاء نے دو طرفہ دلچسپی کے امور اور ابھرتی ہوئی سیکیورٹی کی صورتِ حال پر گفت گو کی، فریقین نے تمام شعبوں میں دفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے
سعودی، پاک، ترک سہ فریقی کمیٹی کا اجلاس، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کا جائزہ
فورم نے دفاعی تعاون میں مزید اضافے اور نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت کا اعادہ بھی کیا۔

پاکستان اور سعودی عرب نے ملٹری ٹیکنالوجی میں ترقی اور مشترکہ مقاصد کی تکمیل کے لیے دفاعی صنعتی تعاون کی ضرورت پر غور کیا۔

پاکستان اورسعودی عرب نے دفاعی پیداوار کے شعبے میں خود کفالت حاصل کرنے کے لیے تعاون کا بھی اعادہ کیا۔

متعلقہ تحاریر