ماڑی پیٹرولیم کا گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان

ماڑی پیٹرولیم نے ملک میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

ماڑی پیٹرولیم کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان سے قدرتی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شروع میں یومیہ 6 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے
تیل اور گیس کے نئے ذخائر
ماڑی پیٹرولیم کے اعلامیے کے مطابق گیس کے حصول کے لیے کنویں کی کھدائی 2 جون 2023ء کو شروع کی تھی۔

اعلامیے میں ماڑی پیٹرولیم نے کہا ہے کہ کنویں کی 4577 میٹر تک کھدائی کی گئی۔

ماڑی پیٹرولیم کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نئی دریافت سے ملکی گیس کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔

متعلقہ تحاریر