غزہ میں جاری انسانی بحران پر عالمی رہنماؤں کی آوازیں ناکافی ہیں، دعا لیپا

البانوی نژاد برطانوی سنگر دعا لیپا نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری انسانی بحران کیلئے عالمی طور پر بلند ہونے والی آوازیں ناکافی ہیں۔

معروف جریدے رولنگ اسٹون کو تازہ انٹرویو میں گلوکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں اسی طرح کی جنگ کی وجہ سے اپنا گھر چھوڑنا پڑا اور ان کے والد لندن میں آباد ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سمجھ سکتی ہیں کہ اپنے گھر کو چھوڑنا کتنا مشکل ہوتا ہے، کوئی بھی خوشی سے اپنا گھر نہیں چھوڑنا چاہتا ہے۔
غزہ میں جاری جنگ کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دعا لیپا کا کہنا تھا کہ بہت سے معصوم فلسطینی اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں، اب اس انسانی بحران کو ختم ہونا چاہئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی رہنماؤں کی بہت کم تعداد اس انسانی بحران پر مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے جس کی وجہ سے بحران بڑھتا جارہا ہے۔

متعلقہ تحاریر