عثمان خواجہ کا اپنے جوتے نیلام کرنے کا اعلان

آسٹریلیا کے کرکٹر عثمان خواجہ نے اپنے جوتے نیلام کرنے کا اعلان کر دیا۔

عثمان خواجہ نے جوتوں کی نیلامی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ میں اپنے جوتے نیلام کر رہا ہوں، نیلامی 12 فروری کو ختم ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی یونیسف چلڈرن آف غزہ کے لیے ہو گی، بچوں کو آپ کی مدد کی پہلے سے بہت زیادہ ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ عثمان خواجہ کے جوتوں پر تمام زندگیاں برابر ہیں لکھا ہوا ہے۔

عثمان خواجہ کو گزشتہ ماہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں آئی سی سی نے یہ جوتے پہننے سے روکا دیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے جوتوں کی پرنٹ والی ٹی شرٹ پر فلسطینوں سے یکجہتی کے نعرے درج کر کے ملبوسات بنانے والی کمپنی سے معاہدہ کیا تھا۔

عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پر ٹی شرٹس خریدنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے حاصل ہونے والی رقم اقوام متحدہ کی تنظیم ’یونیسیف چلڈرن آف غزہ‘ کو دی جائے گی۔

عثمان خواجہ نے ’آزادی انسانی حقوق ہے‘، ’تمام زندگیاں برابر ہیں‘ جیسے نعروں کے ذریعے دنیا کی توجہ فلسطین کی طرف مبذول کروائی ہے۔

متعلقہ تحاریر