اولمپک میں کوالیفائی نہ کرنے کے بعد بھی پاکستان ہاکی ٹیم کی عالمی رینکنگ میں بہتری
![ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2021 پاکستان سیمی فائنل Asian Hockey Champions Trophy 2021 Pakistan Semi Final](https://news360.tv/wp-content/uploads/2021/12/ایشین-ہاکی-چیمپئنز-ٹرافی.jpg)
اولمپک میں کوالیفائی نہ کرنے کے بعد بھی پاکستان ہاکی ٹیم کی عالمی رینکنگ میں ایک درجہ بہتری ہوئی ہے اور وہ رینکنگ میں 15 ویں نمبر آ گئی۔
اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کی رینکنگ میں ایک درجہ بہتری ہوئی ہے۔
اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان ٹیم نے چوتھی پوزیشن حاصل کی اور وہ لگاتار تیسری مرتبہ اولمپکس کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی۔
ہاکی کی عالمی رینکنگ میں ہالینڈ کا پہلا، بیلجئم کا دوسرا اور بھارت کا تیسرا نمبر ہے۔