لوئی ویٹوں کے مالک برنارڈ آرنو نے ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین شخص کا تاج چھین لیا

بین الاقوامی لگژری برانڈ لوئی ویٹوں کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو افسر برنارڈ آرنو نے ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین شخص کا تاج چھین لیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت میں کمی کی وجہ سے ایلون مسک کو 18؍ ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان ہوا جس سے کمپنی کی مارکیٹ ویلیو سے 73؍ ارب ڈالرز کم ہو گئے۔ فوربز کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق، برنارڈ آرنو اور ان کے خاندان کی دولت میں 23.6؍ ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد ان کے اثاثہ جات کی مالیت 207.8؍ ارب ڈالرز ہوگئی جبکہ ایلون مسک کے اثاثہ جات کی قیمت 204.5؍ ارب ڈالرز ہے۔ لوئی ویٹوں کے شیئرز کی قیمت جمعہ کو مارکیٹ کی بندش کے وقت 13؍ فیصد تک بڑھ چکی تھی، اور اب لوئی ویٹوں کا مارکیٹ کیپیٹل 388.8؍ ارب ڈالرز تک پہنچ چکا ہے جبکہ ٹیسلا کا مارکیٹ شیئر 586.14؍ ارب ڈالز ہے۔

متعلقہ تحاریر