مچ اور کولپور میں فورسز پر حملہ، 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید، 9دہشت گرد ہلاک
بلوچستان کے علاقے مچھ اور کولپور میں دہشت گردوں کا حملہ ،4سیکورٹی اہلکاروں سمیت6افراد شہید جبکہ 3 خود کش بمباروں سمیت9دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 29 اور 30 جنوری کی درمیانی شب متعدد دہشت گردوں نے خود کش حملہ آوروں کے ہمراہ مچھ اور کولپور میں کمپلیکسوں پر حملہ کردیاجس کاقانون نافذ کرنے والے اداروں نے موثر جواب دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود سیکورٹی فورسز فوری طور پر آپریشن کرتے ہوئے ابتک 3خود کش حملہ آوروں سمیت9دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 3کو زخمی کردیاآئی
ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میںقانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4بہادر اہلکاروں اور 2معصوم شہریوں نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملک یں امن و استحکام کویقینی بنانے کیلئے پاکستان کی سیکورٹی فورسز دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔
ادھر جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں بتایا کہ بھارتی میڈیا پر دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق ان کے اپنے ہینڈلرز نے کی، بھارت میں سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈاکیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کو بچانے کی کوشش میں را کے ہینڈلرز نے دہشت گردوں کو پیچھے ہٹنے کا مشور دیا اس کے باوجود ہماری افواج نے انتھک انداز میں ان کا تعاقب کیا اور اس کے نتیجے میں وہ فرار ہونے میں ناکام رہے۔
جان اچکزئی نے مزید بتایا کہ را سے تعلق والے حملہ آوروں کو کامیابی سے بے اثر کرنے کے بعد مچ میں حتمی کلیئرنس آپریشن ابھی بھی جاری ہے اور علاقے میں صورتحال مستحکم ہو گئی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے ، بلوچستان کے علاقے ’’مچ‘‘ میں دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ پسپا ہو گئے۔ یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ’’ان بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاس اس حملے کی اطلاع پہلے سے موجود تھی۔