متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے مندر کی تعمیر مکمل، 14 فروری کو افتتاح ہوگا

متحدہ عرب امارات نے رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا اور متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے ہندؤ مندر کی تعمیر تقریبا مکمل ہوچکی ہے جس کا افتتاح 14فروری کو کیا جائے گا۔

بہت سے پاکستانیوں کیلئے یہ بات حیرت انگیز ہوگی کہ متحدہ عرب امارات میں تعمیر ہونے والا یہ مندر کراچی کے شری سوامی نارائن مندر کی کڑی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی ریاستوں ابوظبی اور دبئی کے درمیان تعمیر ہونے والا ہندو مندر بنیادی طور پر “ پوجا سنواسی شری اکشر پرشوتم سوامی نارائن سنستھا “ ہندؤ کمیونٹی کا مندر ہے جو اٹھارویں صدی کے آخر میں شروع ہونے والا سماجی روحانی عقیدہ ہے

متعلقہ تحاریر