ایل پی جی کی قیمت میں ایک روپے فی کلو گرام کا اضافہ کردیا گیا

اوگرا نے ماہ فروری کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا نوٹیفکیشن کے مطابق
ایل پی جی کی قیمت میں 1روپے فی کلواضافہ کر کیا گیاہے جس کے بعد
گھریلو سلنڈ14روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت53روپے اضافہ ہوا
جبکہ سرکاری پیداواری قیمت میں 1166روپے فی میٹرک ٹن کا اضافہ ہوا ہے اب ایل پی جی256روپے فی کلوکی بجائے 257 روپے فی کلو،گرام کے حساب سے فروخت ہوگی
گھریلو سلنڈر3026روپے کی جگہ3040روپے،اور
کمرشل سلنڈر11642 روپے کی جگہ11695 روپے میں دستیاب ہوگا
دوسری جانب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت ملک بھر میں کسی بھی جگہ سرکاری قیمت پر ایل پی جی دستیاب نہیں ہے
تین ماہ سے اربوں روپے کی لوٹ مار جاری ہے اوگرا سمیت دیگر تمام ،سرکاری ادارے خاموش تماشائی بننے ہوئے ہیں پہاڑی و دور دراز علاقوں کے ساتھ اب میدانی علاقوں میں بھی ایل پی جی مہنگی ہونے سے عوام کیلئے کھانا پکانا مشکل ہوگیا اوگرا نے قیمت 257 روپے مقرر کی پے مگر لاہور سمیت ملک بھر میں 280 سے 282 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے ایل پی جی مافیا اور ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو اوگرا نے کھلی چھٹی دے رکھی ہے کہ وہ اپنی مرضی کی قیمت پر ایل پی جی فروخت کریں اور مہنگائی میں پسی عوام کی جبیوں سے روزانہ اربوں روپے نکال رہی ہے

متعلقہ تحاریر