سرمایہ کار فنڈنگ معاہدے کے لیے نئی حکومت کے منتظر، بلوم برگ

امریکی جریدے بلوم برگ نے پاکستان کی معاشی صورتحال سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمایہ کار آئی ایم ایف سے فنڈنگ کے معاہدے کے لیے پاکستان میں نئے سربراہ کا انتظار کررہے ہیں۔

امریکی جریدے کے مطابق پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام مارچ میں ختم ہورہا ہے، الیکشن کے بعد نئی حکومت آئی ایم ایف سے جاری معاہدہ ختم ہونے کے بعد نیا معاہدہ کرسکتی ہے۔

بلوم برگ کے مطابق اگلے مالی سال کے دوران پاکستان نے 25 ارب ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں کرنی ہیں، یہ پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر سے تقریباً 3 گنا زیادہ ہے۔

جریدے نے سروے میں مزید کہا کہ اگلے مالی سال کے دوران ادائیگیوں کا اثر زر مبادلہ کے ذخائر پر پڑے گا، پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرے ختم ہوگیا ہے۔

سروے کے مطابق پاکستان کی معیشت نئے بیل آؤٹ پیکیج کے بغیر گرجائے گی۔

متعلقہ تحاریر