غزہ جنگ، برازیل نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا

برازیلین صدر کے غزہ میں نسل کشی بیان کے بعد اسرائیل اور برازیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا، برازیل نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا۔

برازیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ برازیل میں اسرائیلی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کریں گے۔

عالمی عدالت انصاف میں جاری سماعت کی قانونی حیثیت تسلیم نہیں کرتے، اسرائیل

خبر ایجنسی کے مطابق برازیلی صدر ڈی سلوا کے بیان کے بعد اسرائیل نے انہیں ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا تھا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ برازیلین صدر جب تک اپنا بیان واپس نہیں لیتے انہیں اسرائیل میں خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔

واضح رہے کہ برازیلی صدر نے غزہ میں نسل کشی کو ہولوکاسٹ سے تشبیہ دی تھی۔

متعلقہ تحاریر