ایشین اسنوکر: پاکستان کے اویس منیر نے بھارت کے پنکج ایڈوانی کو ایونٹ سے باہر کردیا

قطر میں جاری ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے اویس منیر نے بھارت کے سابق عالمی چیمپئن پنکج ایڈوانی کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ ایونٹ میں پاکستان کے دوسرے کیوئیسٹ نسیم اختر نے بھی ٹاپ 8 کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

دوحا میں ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے راؤنڈ آف 16 میں اویس منیر نے سابق عالمی چیمپئن پنکج ایڈوانی کو 2-4 سے شکست دی۔

دونوں کے درمیان ابتدا میں اچھا مقابلہ ہوا اور بیسٹ آف سیون کا یہ معرکہ ایک موقع پر 2-2 سے برابر تھا۔ اویس منیر نے پنکج کے خلاف پانچویں فریم میں 112 کا بریک بھی کھیلا اور برتری حاصل کی جبکہ چھٹے فریم میں بھی انہوں نے شاندار کنٹرول کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔

ایونٹ میں شریک پاکستان کے دوسرے کھلاڑی نسیم اختر نے بھی کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

نسیم اختر نے ہانگ کانگ کے چاؤ ہو مان کو سنسنی خیر مقابلے میں 3-4 سے شکست دی۔

یہ مقابلہ 3-3 سے برابر ہونے کے بعد نسیم اختر نے فیصلہ کن فریم میں 94 کا بریک کھیلتے ہوئے حریف کو آؤٹ کلاس کردیا۔

متعلقہ تحاریر