اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ہی امن کا ضامن ہے، عرب لیگ

عرب لیگ نے کہا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر قبضے کا کوئی قانونی و اخلاقی جواز نہیں، جنگل کا قانون خطے میں امن نہیں لاسکتا، اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ہی امن کا ضامن ہے۔

عرب لیگ نے آج عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور جنگی جرائم کے خلاف اقوام کی درخواست پر سماعت کے دوران اپنے دلائل میں اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

غزہ میں جاری جنگ کیخلاف امریکی فوج کے نوجوان اہلکار نے خود سوزی کرلی

اسلامی کانفرنس کی تنظیم (او آئی سی) نے اس موقع پر اپنے دلائل میں غاصب اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کیا۔

عرب لیگ نمائندوں کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف نسلی تسلط کا ارتکاب کر رہا ہے، فلسطینی سرزمین پر یہودی ریاست بنانے کے لیے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسرائیلی قبضے کو برقرار رکھنے کے لیے کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔

عرب لیگ نمائندے نے اپنے دلائل کا اختتام شہید ہونے والے فلسطینی شاعرکے شعر پر کیا، کہا اگر میں مرجاؤں، تمہیں میری کہانی سنانے کے لیے زندہ رہنا ہے۔

ترکیہ نے فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کو تنازع کی جڑ قرار دیا۔

افریقی یونین نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جنگ ایک اور نکبا ہے، فلسطینی سرزمین پر 57 سالہ اسرائیلی قبضے کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں سماعت کا آج آخری روز ہے۔

متعلقہ تحاریر