امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی بریفنگ کے دوران دلچسپ صورتحال

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی بریفنگ کے دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل کو ڈکٹیٹ نہیں کرتا کہ اسے کیا کرنا چاہیے۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ اسی طرح ہم دیگر ملکوں کو بھی ڈکٹیٹ نہیں کرتے کہ انہیں کیا کرنا چاہیے۔

میتھیو ملر کے مؤقف پر وہاں موجود صحافی نے جواب دیا کہ جب تک آپ اس ملک پر حملہ نہیں کرتے!

صحافی کے مؤقف پر امریکی ترجمان برجستہ ہنس پڑے اور کہا بہت اچھے!

متعلقہ تحاریر