شاہد خاقان عباسی کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کو کرپٹ کرپٹ کہنا چھوڑنا ہوگا۔
سیاسی جماعتیں ملکی مسائل پر بات نہیں کر رہیں، سابقوزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں، عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی بات نہیں ہورہی، موجودہ انتخابی مہم میں بھی پاکستان کے مسائل پر کوئی بات نہیں کی گئی۔
سیاسی جماعتیں ملکی مسائل پر بات نہیں کر رہیں، ایک دوسرے کو کرپٹ کہنا چھوڑنا ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن اتنا متنازع بن گیا ہے کہ ملک کو نقصان پہنچائے گا، جب لوگوں کا سسٹم سے اعتماد سے اٹھ جائے تو نقصان ہی ہوتا ہے
الیکشن کا یہ حال ہے کہ جیتنے والے بھی آج ہار گئے ہیں۔ حل صرف یہی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈر مل کر بیٹھیں گے تو ملک آگے بڑھے گا ورنہ نقصان ہوگا۔