وزیر خزانہ ای سی سی کے چیئرمین ہوگئے، نوٹیفکیشن بھی جاری

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک روز بعد ہی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کو ای سی سی کا چیئرمین مقرر کردیا-

6 رکنی ای سی سی کے ارکان میں تجارت،پاور،پٹرولیم اقتصادی امور اور منصوبہ بندی کے وفاقی وزراءشامل ہیں وزیر اعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا،تاہم کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا سربراہ وزیر خزانہ کو تاحال مقرر نہیں کیا گیا۔

وزیر اعظم نے کابینہ نجکاری کمیٹی کا سربراہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو بنایا تھا ،کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نو ٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب زیب کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا،وزیر اعظم نے کمیٹی کی تشکیل کے ایک روز بعد ہی اس کی تشکیل نو کردی-

اب ای سی سی کی سربراہی وزیر اعظم کی بجائے وزیر خزانہ کو دیدی گئی-6 رکنی ای سی سی کے ارکان میں تجارت،پاور،پٹرولیم اقتصادی امور اور منصوبہ بندی کے وفاقی وزراءشامل ہیں۔

خصوصی دعوت پر جن کو اجلاس میں مدعو کیا جا سکے گا ان میں ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن ‘ گورنر سٹیٹ بنک ‘ سیکرٹری پاور ڈویژن ‘ سیکرٹری تجارت ‘ سیکر ٹری مواصلات ‘ سیکر ٹری فنا نس ڈویژن ‘سیکر ٹری اقتصادی امور ‘ سیکر ٹری پیٹرولیم ‘ سیکرٹری پلاننگ ‘ سیکرٹری نینشل فوڈ سیکورٹی ‘ سیکرٹری نج کاری ‘ سیکرٹری ریلویز ‘ سیکرٹری ریونیو ڈویژن ‘ سیکرٹری تخفیف غربت ‘ سیکرٹری آبی وسائل اور چیئر مین سر مایہ کاری بورڈ شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر