جے یوآئی کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان
جمعیت علمائے اسلام ف نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
جاری کیے گئے بیان میں سربراہ جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے، ہمارا کوئی امیدوار ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لےگا۔
ان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ف نے 8 فروری کے انتخابات کے نتائج کو مسترد کر دیا ہے۔
سربراہ جے یو آئی ف نے کہا ے کہ ہمیں عوام کی طرف جانا ہو گا، انہیں اعتماد میں لینا ہو گا، ہمارا مؤقف واضح ہے، اس کے لیے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مولانافضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ 25 اپریل کو بلوچستان سے تحریک کا آغازکریں گے، کراچی، پشاور اور لاہور میں بھی جلسے کریں گے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں سےبھی رابطہ کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن بے بس ہے، اسے نتیجہ مرتب کرنے کی اجازت نہیں۔
مولانا فضل الرحمٰن کا مزید کہنا ہے کہ آج ہائی کورٹ کے ججز کہہ رہےہیں کہ ان کے معاملات میں مداخلت ہو رہی ہے۔
سربراہ جمعیت علمائے اسلام ف کا یہ بھی کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے ماضی کے دریچوں سے پردہ اٹھایا ہے۔