کے پی حکومت کا روٹی کی قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان
خیبر پختون خوا حکومت نے روٹی کی قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان کردیا۔
وزیر خوراک خیبر پختون خوا طاہر شاہ کے مطابق 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے اور 200 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے ہوگی، خیبر پختونخوا کی حکومت عوامی حکومت ہے جو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ایسے اقدامات اٹھاتی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے مزید انقلابی اور عوام دوست اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
دوسری جانب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ حکومت کی جانب سے روٹی کی قیمت میں کمی کا اعلان بے سود ہے کیوں کہ روٹی کی قیمت پانچ روپے کمی کے ساتھ 20 گرام وزن بھی کم کرردیا گیا، پہلے 120 گرام کی روٹی 20 روپے میں فروخت کی جارہی تھی اور اب 100 گرام کی روٹی 15 روپے میں فروخت ہوگی جس کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔