ایران کے ایئرپورٹ پر اسرائیل کے میزائل اور ڈرون حملے

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ایئرپورٹ پر اسرائیل کے میزائل اور ڈرون حملے کے بعد ایران نے ایئر ڈیفنس سسٹم فعال کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے شہر اصفہان کے ہوائی اڈے کے قریب کارروائی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ایران کے وسطی علاقے اصفہان میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

خبر ایجنسی نے امریکی عہدیدار کا حوالہ دے کر بتایا کہ اسرائیلی میزائلوں نے ایران میں ایک مقام کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق اصفہان کے ہوائی اڈے پر دھماکا ہوا ہے، تاہم اب تک نوعیت کا تعین نہیں کیا جاسکا۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے اپنے متعدد شہروں میں ایئر ڈیفنس سسٹم فعال کردیا ہے جبکہ اصفہان اور شیراز کے لیے پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران ایئرپورٹ پر پروازوں کی منسوخی کے اعلانات اور لوگوں کو گھر جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق شام کے السویدہ گورنریٹ، عراق میں بغداد اور بابل گورنریٹ میں بھی دھماکے ہوئے ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ تحاریر