کراچی: ایرانی صدر کی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی کراچی ایئر پورٹ سے روانگی کے موقع پر بھی شہرِ قائد کے متعدد راستے آج صبح سویرے بند ہونے کی وجہ سے کئی اسکول آج بھی بند رہے جس کے باعث بچے اسکول نہ پہنچ سکے۔

شارع فیصل اور ایئر پورٹ سے متصل اسکولوں میں طلباء نہیں پہنچ پائے، راستوں میں کنٹینر لگے ہونے کی وجہ سے بچے اسکولوں تک نہیں پہنچ سکے۔

وین ڈرائیورز نے راستے نہ ملنے کے باعث بچوں کو گھروں پر واپس چھوڑ دیا۔

وین ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ اسٹار گیٹ کے اطراف کنٹینرز لگے ہونے سے اسکول تک نہیں پہنچ سکے۔

دوسری جانب ایک اسکول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکول معمول کے مطابق کھلا ہے، قریب سے کنٹینرز ہٹائے جا رہے ہیں۔

محکمۂ تعلیم کا بھی کہنا ہے کہ کراچی میں آج تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں۔

متعلقہ تحاریر