ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت، ارادہ نہیں، پارٹی ذرائع
پی پی نے ایم کیو ایم پاکستان کو صوبے کے وسیع تر مفاد میں سندھ حکومت میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے.
ذرائع کے مطابق بعض اہم حلقے بھی کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کے لئے دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کے خواہاں ہیں.
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو اس سے قبل بھی سندھ کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت دی جاچکی ہے،تاہم بدھ کی ایم کیو ایم کے وفد کی صدر آصف زرداری سے ملاقات میں ایک بار پھر ایم کیو ایم کو سندھ کابینہ کے حوالے سے آفر دی گئی ہے، تاہم ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال ایم کیو ایم کا سندھ حکومت میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔