لاہور: وکلاء کا احتجاج، پتھراؤ، پولیس کا لاٹھی چارج، شیلنگ، واٹر کینن کا استعمال
لاہور میں وکلاء بپھر گئے، جنہوں نے جی پی او چوک میں احتجاج کرتے ہوئے پولیس پر پتھراؤ کر دیا۔
پولیس نے وکلاء کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی ہے، واٹر کینن کا بھی استعمال کیا ہے۔
وکلاء نے رکاوٹیں ہٹا کر ہائی کورٹ کے اندر جانے کی کوشش کی۔
پولیس نے بیریئر لگا کر لاہور ہائی کورٹ کے مین گیٹ کا راستہ بند کر دیا اور مظاہرہ کرنے والے ایک وکیل کو گرفتار کر لیا۔
ججز گیٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں بھی پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔
وکلاء کے احتجاج کے باعث مال روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ وکلاء سول عدالتوں کی منتقلی اور وکلاء پر دہشت گری کے مقدمات کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔