ایرانی سینٹری فیوج اسمبلی پلانٹ کی سیٹلائٹ تصاویر جاری

یہ تصاویر امریکی شہر سان فرانسسکو میں قائم ادارے پلینٹ لیبز نے جاری کی ہیں

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز جاری کردہ سیٹلائٹ تصویروں کے مطابق ایران نے نطنز میں اپنے ایک جوہری مرکز پر نئی تعمیرات شروع کر رکھی ہیں۔

یہ تصاویر امریکی شہر سان فرانسسکو میں قائم ادارے پلینٹ لیبز نے جاری کی ہیں۔

ماہرین کے مطابق امریکا میں صدارتی الیکشن سے محض چند روز قبل اِن تصاویر کا اجرا معنی خیز ہے۔

اقوامِ متحدہ کے جوہری ہتھیاروں کی روک تھام کے ادارے نے بھی یہ تسلیم کیا تھا کہ ایران اپنی جوہری تنصیبات میں سے ایک پر نیا اور جدید تر سینٹری فیوج اسمبلی پلانٹ تعمیر کر رہا ہے۔

اس ادارے کے سربراہ کے مطابق اقوام متحدہ کی اس ایجنسی کے معائنہ کار اس تعمیراتی منصوبے سے آگاہ ہیں۔

متعلقہ تحاریر