میسی نے رونالڈو کی ٹیم کو شکست دے دی

اٹلی کے شہر ٹیورن میں جاری یوئیفا چمپئنز لیگ 21 – 20 کے میچ میں بارسلونا فاتح رہی

بارسلونا اور یووینٹس کے مابین بدھ کے روز کھیلے جانے والے میچ میں بارسلونا نے یووینٹس کو  2-0  سے شکست دے دی۔

اٹلی کے شہر ٹیورن میں جاری یوئیفا چمپئنز لیگ کے اسکور کے مطابق گروپ جی سے دی کیٹالا چھ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست جبکہ جوونٹس تین پوائنٹس پر ہے۔

بارسلونا کے کوچ رونالڈ کومین کا کہنا ہے کہ یہ سیزن کا بہترین گیم ہے۔ انکا مزید کہنا ہے کہ یہ ایک اہم فتح ہے۔ ہم جیسا کھیلنا چاہتے تھےاُس میں کامیاب رہے۔

رونالڈ کومین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم کی پرفارمنس سے بہت خوش ہیں۔

بطور جوونٹس کے کوچ یہ آنڈریا پیرلو کی پہلی شکست ہے۔ 2015 میں چمپئینز لیگ کے فائنل میں ٹیورن جیانٹ کی طرف سےبطور کھلاڑی حصہ لیا تھا جس میں بارسلونا کو شکست کا سامنا ہوا۔

انڈریا پیرلو کا کہنا ہے کہ انہیں معلوم ہے کہ یہ مشکل گیم ہے۔

متعلقہ تحاریر