اوباما کی جوبائیڈن کے لئے انتخابی مہم کا انوکھا انداز
سابق امریکی صدر عوام کو فون کال کرکے جوبائیڈن کے لیے ووٹ ڈالنے پر آمادہ کررہے ہیں
امریکی صدارتی انتخاب 2020 کے لئے باراک اوباما بھی میدان میں آگئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اوباما نے ایک امریکی خاتون سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
خاتون سابق صدر کی کال پر پہلے تو چونک گئیں تاہم انہوں نے پرمسرت انداز میں گفتگو جاری رکھی۔
اوباما نے انہیں منگل کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے حوالے سے یاد دہانی کرائی۔
باراک اوباما نے کہا کہ اس مرتبہ مقابلہ سخت ہے، خوشی ہوگی اگر وہ جوبائیڈن کے حق میں ووٹ ڈالیں۔
اوباما نے خوشگوار موڈ میں خاتون کے 8 ماہ کے بچے سے بھی بات کرنے کی کوشش کی۔