اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں چلانے پرِ غور
ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لئے وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت بجلی سے چلنے والی بسیں متعارف کرنے سے ترقیاتی کاموں میں تیزی آئے گی، فواد چوہدری
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ زیرغور ہے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ اسلام آباد میں 38 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔
فواد چوہدری نے اسے اہم منصوبہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ یہ بسیں اسلام آباد ایئر پورٹ سے مری تک چلائی جائیں گی۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ اس منصوبے کے لیے منصوبہ بندی شروع کردی گئی ہے اور وزارت منصوبہ بندی سے اس معاملےمیں میٹنگ بھی ہوچکی ہے۔
اسلام آبد میں 38 الیکٹرک بسوں کا منصوبہ اب EOI کی سطح پر آچکا ہے، اگلا اہم منصوبہ انشاللہ اسلام آباد ائرپورٹ سے مری تک الیکٹرک آٹومیٹک ٹرین کا ہے جس کی اسٹڈی شروع ہو گئ ہے اور پلاننگ منسٹری سے اس ضمن میں میٹنگ بھی ہو چکی ہے، انشاللہ اس پراجیکٹ سے سیاحت اور سفر کامنظر بدل جائیگا https://t.co/61iZjK69TV
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 2, 2020
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے سیاحت اور سفر کا منظر بدل جائے گا۔
مقامی میڈیا کے مطابق اس منصوبے سے میٹروپولیٹن شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کو تبدیل کیا جائے گا۔ جبکہ منصوبے میں 3 سے 5 ارب ڈالرز تک بیرونی سرمایہ کاری بھی متوقع ہے۔