ڈالر چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی آئی ہے اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 159.75 پر پہنچ گئی ہے

ڈالر کی روپے کے مقابلے میں قدر میں 5.1 فیصد کی نمایاں کمی آئی ہے۔

ڈالر 6 ماہ کی نچلی ترین سطح پر پہنچ گیاہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے کی کمی آئی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 159.75 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

ڈالر 5 مئی 2020ء کے ریکارڈ کے مطابق 159.65 روپے پر فروخت کیا گیا تھا۔

اگست میں ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔ اور ڈالر کی قیمت 168.42 تک جا پہنچی تھی۔ جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح تصور کی گئی۔

تاہم اگست کے بعد سے ڈالر کی قیمت میں 8.68 روپے تک کی کمی دیکھی گئی ہے۔

اس واضح گراوٹ کے مطابق بیرونی قرضوں کے دباؤ میں 860 ارب روپے کی کمی بھی آئے گی۔

متعلقہ تحاریر